ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اتر کنڑا ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات کے انسداد کے لئے آر اے ایف دستہ کی بھٹکل آمد؛ روڈ پر مارچ

اتر کنڑا ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات کے انسداد کے لئے آر اے ایف دستہ کی بھٹکل آمد؛ روڈ پر مارچ

Wed, 20 Dec 2017 20:29:32    S.O. News Service

بھٹکل:20/ دسمبر(ایس اؤنیوز)ریاستی ودھان سبھا کے انتخابات کو ابھی 4-5ماہ باقی رہ گئے ہیں، مگر اترکنڑا ضلع میں سیاسی مفاد کی خاطر فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی مسلسل کوشش کئے جانے کی انٹلی جنس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف ) کے دستہ کو ضلع میں تعینات کیا گیا ہے۔ بدھ کی صبح بھٹکل میں حالات کو دیکھتے ہوئے اس دستہ کو فوری بھٹکل اُتارا گیا اور انہوں نے  بھٹکل کی شاہراہ پر   مارچ کرتے ہوئے شرپسندوں کو اشارہ دیا کہ یہاں شرارت کرنے والوں کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

بدھ کی شام آر اے ایف کے اسسٹنٹ ایس پی ،آر سندر کمار کی قیادت میں 130آر اےا یف عملہ بھٹکل پہنچ کر مقامی پولس عملے کے ساتھ شہر کے اہم جگہوں پر مارچ کرتے ہوئے عوام میں اعتماد پیدا کرنےکی کوشش کی۔ آراے ایف کے 130 عملے میں ایک مرد اور ایک خواتین سمیت 2ڈی وائی ایس پی، 2اے ایس پی  شامل ہیں،  جس میں 16خاتو ن عملہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ مارچ میں 200 کرناٹکا اسٹیٹ ریزرو پولس (کے ایس آر پی) عملہ، 250سول عملہ شریک تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 70سول عملہ ان کے ساتھ شامل ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کیرلا کے کوئمبتور سے آر اے ایف کا دستہ سرسی اورکمٹہ کے بعد بھٹکل پہنچاہے۔ ڈی وائی ایس پی رابن پی جے اور وجئے لکشمی ، ضلع ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڑ، ڈی وائی ایس پی شیوکمار ان کے مارچ کے موقع پر موجود تھے۔


Share: